
35کروڑ روپے کے فنڈس سے یہاں سڑکیں اور پارک تیار کیے جائیں گے
نئی دہلی،19اپریل (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویرسنگھ بدھوڑی نے اتوار کو اپنے لوک سبھا حلقہ کے کالکاجی، تغلق آباد اور دیولی اسمبلی حلقوں کے مختلف وارڈوں میں تقریباً 35 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ۔ ان فنڈز کو علاقے کی سڑکوں، پارکوں اور دیگر شہری سہولیات کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس مو قع پر کونسلر چندر پرکاش، نامزد کونسلر روہتاس بدھوڑی اور کونسلر انیتا سنگھل وغیرہ موجود تھے۔ ان پروجیکٹو ں کے لیے رقم دہلی سرکار نے فراہم کی ہے۔
آج، کالکاجی اسمبلی حلقہ میں واقع گووند پوری وارڈ کے اندر مختلف مقامات پر تقریباً 12 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام شروع کیے گئے۔ بدھوڑی نے کہا کہ ان فنڈز کا استعمال علاقے کی سڑکوں، پارکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے کیا جائے گا۔ دیولی اسمبلی حلقہ میں، سنگم وہار بی-بلاک (ٹگری وارڈ) اور ایل-بلاک (سنگم وہار اے-وارڈ) میں تقریباً 20 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام شروع کیے گئے۔ تغلق آباد اسمبلی حلقہ میں 3 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کاخاص طور پر تہہ کھنڈ، پل پرہلاد پور، لال کنواں، اور تغلق آباد گاو ¿ں میں افتتاح کیاگیا ۔ان ترقیاتی کاموں سے عوام کو کافی ریلیف ملنے کی امید ہے۔
No Comments: