
غالب اکیڈمی میںآل انڈیا یونانی طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کی جنرل باڈی میٹنگ منعقد
نئی دہلی،20 اپریل (میرا وطن نیوز )
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کی جنرل باڈی میٹنگ غالب اکیڈمی، بستی حضرت نظام الد ین میں زیر صدارت پروفیسر محمد ادریس منعقد ہوئی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مرکزی و صوبائی سرکا روں کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ میٹنگ میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس یوتھ ونگ، اکیڈمک ونگ، فارمیسی ونگ اور ٹیکنکل ونگ کے عہدہ داروں نے بھی شرکت کی اور فروغ طب کے سلسلے میں اظہار خیال کیا۔ میٹنگ میں’ٹریڈیشنل نالج ڈجیٹل لائبریری‘(ٹی کے ڈی ایل )بند ہونے پر افسوس کا اظہار کیا گیا کیونکہ یہ آیوش لٹر یچر کے ذخیروں کو اجاگر کرنے کا شاندار ذریعہ تھا۔
میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ بھی طے پایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مجوزہ یونانی میڈیکل کالج کے قیا م کو یقینی بنانے کے لیے اقدام کیے جائیں۔ واضح ہو کہ 17 مارچ 2023 کو آل انڈیا یونانی طبّی کانگر یس کی ایک تقریب میں اس وقت کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے حکیم لقمان یونانی میڈیکل کالج کے قیام کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ عملی اقدام بھی ہوئے مگر ا ±ن کی سبکدوشی کے بعد یہ کام ٹھنڈے بستے کی نذر ہوگیا۔ امید کی جاتی ہے کہ موجودہ وائس چانسلر حکیم لقمان یونانی میڈیکل کالج کے ترقیاتی کاموں کے لیے ضروری اقدام کریں گے۔
اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیدحمد خاں نے اپنے خطاب میں یونانی ڈاکٹروں سے تنظیم ہذا کو مزید تقویت دینے اور متحرک بنانے پر زور دیا نیز مثبت فکر کے ساتھ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی تحریک کو قومی سطح پر عام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے افکار و نظریات قومی اور طبی مفاد میں یکساں مفید ہیں۔ اس لیے ان کے قائم کردہ اداروں کو ترقی دی جائے اور اے اینڈ یو طبیہ کالج میں ان کی یادگار کے طور پر ایک میوزیم جلد از جلد قائم کیا جائے۔
ڈاکٹر شاہد شاہ چودھری (قومی جنرل سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اکیڈمک ونگ) نے دوا سا زی کے معیار کو بلند کرنے پر زور دیا جبکہ حکیم ارباب الدین (قومی صدر، آل انڈیا یونانی طبّی کانگر یس فارمیسی ونگ) نے ادویہ کی فراہمی اور Sales Counter بڑھانے پر زور دیا۔ حکیم حافظ عزیر بقائی (جنرل سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ) نے CME کے ذریعہ نالج اپڈیٹ کرنا ناگزیر بتاتے ہوئے کہا کہ فارمیسی ونگ اس کا اہتمام کرے گی۔ ا
س کے علاوہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ٹیکنیکل ونگ کے قومی نائب صدر ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر محمد فاضل خاں امروہوی، ڈاکٹر حبیب اللہ، ڈاکٹر الیاس مظہر حسین، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر احسان احمد صدیقی، ڈاکٹر عبدالمجید قاسمی، ڈاکٹر مفتی جاوید انور دہلوی، ایڈووکیٹ شاہ جبیں قاضی وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔
اہم شرکاءمیں ڈاکٹر الطاف احمد، ڈاکٹر شہناز پروین، طیبہ رازق، ڈاکٹر بشریٰ شمس، ڈاکٹر خضریٰ شیخ، ڈا کٹر ظہیر یار خان، ڈاکٹر محمد شاہد، ڈاکٹر شمس الدین آزاد، ڈاکٹر محمد سلیمان، ڈاکٹر اظہرالدین، ڈاکٹر شا ن عالم، ڈاکٹر قمرالدین، ڈاکٹر اسداللہ خان، ڈاکٹر فیضان احمد صدیقی، ڈاکٹر سید منصور جمال کاظمی، ڈا کٹر سید شاداب حسین، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر فرمان علی، ڈاکٹر نواب علی، ڈاکٹر ایم پرویز، حکیم انیس در انی، ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر خورشید عالم، حکیم نعیم رضا، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، ڈاکٹر شکیل احمد ہاپوڑی، ڈاکٹر شاہ فیصل، ڈاکٹر عالم قریشی، ڈاکٹر اطہر محمود، ڈاکٹر نجم السحر کے علاوہ صحافی عبدالباری مسعود ، محمد اویس گورکھپوری، محمد گلزار، اسرار احمد ا ±جینی، مبثوث احمد، ندیم عارف، محمد حنیف اعظمی، محمد عظیم (اسکائی) اور محمد عمران قنوجی وغیرہ شامل ہیں۔ تمام شرکاءکا شکریہ آل انڈیا یونانی طبّی کا نگر یس دہلی اسٹیٹ کے صدر ڈاکٹر شکیل احمد میرٹھی نے ادا کیا۔
No Comments: