Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی میں بدعنوانی کے معاملے میں اشتہاری شعبے کے کئی افسران سی بی آئی کی نظر

سی بی آئی کی ایک ٹیم نے ایم سی ڈی ہیڈ کوارٹر سوک سینٹر پہنچ کر افسران سے پوچھ گچھ کی

نئی دہلی،22ستمبر (میرا وطن نیوز)
دہلی میونسپل کارپوریشن کے اشتہاری شعبے میں بدعنوانی کے معاملوں کو لے کر سی بی آئی کی کئی سینئرافسرا ن پر نظر ہے۔بتایا جاتا ہے کہ منگل کو سی بی آئی کی ٹیم نے ایک بار پھر سوک سینٹر میں واقع ایم سی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اشتہاری شعبے کے کئی ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔ سی بی آئی افسران نے شعبے کے دو ملازمین (نجف گڑھ اور سینٹرل زون) کو دہلی بھر میں مختلف اشتہاری مقامات پر لے جا کر ایم سی ڈی میں جاری بدعنوانی کے پورے طریقہ کار کو سمجھنے کی کوشش کی۔
ابتایا جاتا ہے کہ آج ایم سی ڈی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران سی بی آئی افسران نے اشتہاری شعبے کے ایک سینئر افسر اور ان کے ساتھی کو نوٹس جاری کیے اور انہیں بدھ کے روز پوچھ گچھ کے لیے سی بی آئی دفتر طلب کیا۔ اس کے علاوہ، افسران نے ملزم انل کھتری کی کار بھی اپنی تحویل میں لے لی، جو سوک سینٹر کی پارکنگ لاٹ کی بی-2 سطح پر کھڑی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ 16 اور 17 ستمبر کو ایم سی ڈی کے ایریا انسپکٹرز انل کھتری اور وید پرکاش کو، ایک نجی ایجنسی کے ڈائریکٹر اننت شرما اور ان کے ساتھی دلیپ پٹیل کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ 16 ستمبر کو کیے گئے چھاپے کے دوران، سی بی آئی نے ملزمان سے 25 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد کی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ کہ سی بی آئی اپنی کوششیں اس سینئر افسر کی شناخت پر مرکوز کر رہی ہے جس کے لیے ایم سی ڈ ی کے یہ دو ملزم ملازمین بھتہ خوری کے ذریعے اتنی بڑی رقوم اکٹھی کر رہے تھے۔
ایم سی ڈی ہیڈ کوارٹرسوک سینٹر میں افسران کے درمیان یہ چہچہ گوئیاں ہو رہی ہیں کہ اشتہاری شعبے میں بدعنوا نی کا یہ سلسلہ ایک سینئر افسر کی سرپرستی میں چل رہا ہے،ایک ایسا باہری شخص جو طویل عرصے سے اس عہدے پر فائز ہے۔ اگر سی بی آئی سخت پوچھ گچھ کرتی ہے تو گرفتار شدہ دونوں افسران اس سینئر افسر کو ملوث کر سکتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *