Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

لوک سبھا میںخواتین بل کی مخالفت کرنے پر آر پی آئی کا جنتر منتر پر مظاہرہ

خواتین ریزرویشن بل کی مخالفت سے کانگریس پارٹی کا اصل چہرہ بے نقاب

نئی دہلی،19اپریل (میر ا وطن نیوز )
ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (آر پی آئی) کے قومی صدر رام داس اٹھاولے کی ہدایت پر اتوار کوپارٹی کار کنو ں نے جنتر منتر پر احتجاج ی مظاہرہ کیا۔لوک سبھا میں ’ناری شکتی وندن ادھینیم‘ (خواتین ریزرو یشن بل) کی حمایت نہیں کرنے حزب اختلاف کی خاص طور پر کانگریس پارٹی کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرین نے ’انڈ االائنس، شرم کرو، شرم کرو!‘اور ’راہل گاندھی، کچھ شرم کرو!‘ جیسے نعرے لگا ئے۔
اس موقع پرآر پی آئی دہلی کے صدر فخرے عالم گڈونے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی متعصبانہ سیا ست کی خا طر خو اتین کے حقوق کی قربانی دی ہے اور اس لیے اسے ملک کی نصف آبادی سے معافی ما نگنی چاہیے۔ آ ر پی آئی کے صدر رام داس اٹھاولے کے جذبات کی بازگشت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگر یس پارٹی اور خاص طور پر راہل گاندھی ہر چیز کی مخالفت کرتی ہے۔ کانگریس کی خواتین ریزرو یشن بل (131 ویں ترمیم) کی مخالفت، جوہر میں، ایک ’خواتین مخالف ذہنیت‘کی عکاسی کرتی ہے اور “ایک تاریخی موقع کی توہین‘ ہے۔
مظاہرے میں آر پی آئی دہلی کے ریاستی عہدیداران بشمول نیشنل سکریٹری مرزا مہتا ب بیگ، ریاستی صدر فخر عالم اور ریاستی ورکنگ صدر انل چودھری سمیت پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *