Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ستیندر جین سمیت پانچ ملزم 14 دن کی عدالتی حراست میں

نئی دہلی، 19 اگست (میرا وطن نیوز)
راو ¿ز ایونیو کورٹ نے دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین سمیت پانچ ملزمان کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں گرفتار انکت سریواستو کو دو دن کی اے سی بی حراست میں بھیج دیا ہے۔
ستیندر جین اور دیگر ملزمان کو 18 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ستیندر جین کی جانب سے پیش ہوئے وکیل منندر سنگھ نے جین کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستیندر جین کو گرفتار کرتے وقت گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی گئی، جو سپریم کورٹ کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔
انسداد بدعنوانی شاخ (اے سی بی) نے ستیندر جین کے علاوہ جن ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ان میں دہلی جل بورڈ کے سابق سی ای او ادت پرکاش رائے، دہلی جل بورڈ کے سابق کنٹریکچوئل کنسلٹنٹ انکت سریواستو، میسرز اے این انٹرپرائزز کے مالک ناگیندر یادو، میسرز یوروٹیک انوائرنمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک راجا کمار ک ±را اور میسرز سِریجن ہار کے مالک پنکج ورما شامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *