Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ ایلومنائی رضی ء الاسلام سوگواروں کی موجوگی میں بٹلہ ہاؤس قبرستان میں سپرد خاک

تدفین میں سماجی،سیاسی اور ملی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے کی شرکت

نئی دہلی،27ستمبر (میرا وطن نیوز)
جامعہ ایلومنائی اور دہلی کی معروف شخصیت انجینئر رضی ء الاسلام کو منگل کی صبح بٹلہ ہاؤس قبرستان میں بڑی تعداد میں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ بٹلہ ہاؤس قبرستان میں ہی پڑھائی گئی۔تدفین میں سماجی،سیاسی اور ملی شخصیات کے ساتھ جامعہ برادری سمیت اوکھلا جا معہ نگر کی بڑی تعداد شامل ہوئی۔ مرحوم کے انتقال کی درد ناک خبر سننے کے بعدسے ہی دوست و احباب کے ذریعہ اہل خانہ سے تعزیت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ انجینئر رضی ء الاسلام گزشتہ روز نور نگر اوکھلادہلی سے اترا کھنڈ نینی تال جاتے ہوئے رودر پور میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔پیر کی دیر رات رودر پور سے ان کی جسد خاکی کو دہلی لایا گیا اور آج مرحوم کو بٹلہ ہاؤس قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم سول انجینئر تھے اور سول ورک میں بھاولی نینی تال میں مصروف تھے۔پسماندگان میں اہلیہ محترمہ شیلا کے علاوہ ایک بیٹیا اور دو بیٹیاں ہیں۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *