Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اپوزیشن نے قومی مفاد کے ہر معاملے پر قوم کو دھوکہ دیا: بدھوڑی

’ناری شکتی وندن ادھینیم‘ پر بھی اپوزیشن کو ہارکا سامنا کرنا پڑے گا

نئی دہلی،22اپریل (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں نے اپنی متعصبانہ سیا ست کی وجہ سے ملک کی خواتین کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کر کہا کہ اپوزیشن نے ملک کی نصف آبادی کے حقوق کو پامال کیا ہے اور بلاشبہ ملک کی خواتین اس ناانصافی کا پورا پورا بدلہ لیں گی۔
آج یہاں ایک پریس کانفرنس میںبدھوڑی نے مشاہدہ کیا کہ جو کوئی بھی غلطی کرتا ہے وہ عام طور پر شر مندہ ہوتا ہے، لیکن اپوزیشن پارٹیاں دراصل خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کے بعد جشن منا تی ہیں۔ حالانکہ، انہوں نے خبردار کیا کہ ان کا یہ فریب زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپوزیشن لیڈروں سے ہر سطح پر جواب طلب کریں، یہ پوچھتے ہوئے کہ انہوں نے ملک کی خواتین کی توہین کیوں کی ہے۔
اس موقع پر یوگیتا سنگھ ، مایا بشٹ ، رویندر سولنکی ، انیتا سنگھل، منجو راجو نرمل، سنیتا رامنیواس، ممتا یادو، ممتا پو ن پرتاپ سنگھ سمیت دیگر لیڈربھی موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *