
نئی دہلی ،24اکتوبر (میرا وطن نیوز )
قدیمی اینگلو عربک اسکول گراﺅنڈ پر ’مرزا محمود بیگ میموریل انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ 2026-جار ی ہے ۔ہفتے کوجامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکولوں اور ماڈرن اسکول بارا کھمبااے بی اوربی ٹیموںکے در میا ن ٹورنامنٹ کے دو فائنل کھیلے گئے ۔ان سیمی فائنل مقابلوں میں ماڈرن اسکول بارا کھمبا کی اے او ر بی ٹیم فاتح رہی ۔آج ماڈرن اسکول نے سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول اور جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کی ٹیموں کو ہرایا ۔ اب 27اکتوبر منگل کو ساڑھے دس بجے ماڈرن اسکول بارکھمبا کی ہی اے ٹیم کا مقابلہ بی ٹیم سے ہوگا ۔
اس ایم ایم بیگ میموریل ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اور ڈی ای ایس کے جوائنٹ سکریٹر ی محمد جاوید خان نے بتایا کہ آئندہ منگل کو فائنل میچ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف اور ر جسٹرار پروفیسر (ڈاکٹر ) محمد مہتاب عالم رضوی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ان کے دست مبارک سے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور انعامات پیش کئے جائیں گے ۔اس موقع پرسکریٹری ڈی ای ایس پروفیسر کہکشاں دانیال ،منیجر اے اے ایس ایس پروفیسر محمد شاہد خان ،ایچ او ایس پرویز احمد اورٹورنامنٹ کمیٹی کے رکن محمد جاوید خان ،محمد حفیظ ،محمد سلیم ،عبد القادر ،آفتاب عالم اور شارق احمد خان بھی خاص طور پر موجود رہیں گے
No Comments: