
اوکھلا کے بٹلہ ہاﺅس قبرستان میںمرحوم کی تدفین منگل صبح 9بجے کی جائے گی
نئی دہلی ،21ستمبر (میرا وطن نیوز)
دہلی کی معروف سرگرم سماجی شخصیت جامعہ ایلومنائی انجینئر رضی ءا لاسلام کی پیر کواچانک ایک سڑک حاد ثے میں درد نا ک موت اس ہوگئی جب وہ دہلی سے نینی تال اتراکھنڈ جا رہے تھے ۔ وہ آج صبح اپنے او کھلا جامعہ نگر نور نگر واقع رہائش گاہ سے اپنی گاڑی سے ڈرائیور کے ساتھ جب رودر پور پہنچنے تبھی سڑک حادثہ پیش آگیا ۔اس کے بعد انہیں فوری نزدیک کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔ان کی عمر تقریباً 59سال تھی ۔ ان کے انتقال سے جامعہ برادری میں رنج و غم کا ماحو ل ہے اورجامعہ ایلومنائی سمیت سیاسی سماجی اور ملی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اطلاع کے مطا بق مرحوم کی تدفین کل منگل کو صبح 9 بجے اکھلاکے بٹلہ ہاﺅ س قبرستا ن کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ مرحوم رضی ءالاسلام نے اپنا تعلیمی سفرجامعہ ملیہ اسلامیہ کی نرسری سے شروع کیا ۔ اسکولی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم بھی جامعہ سے ہی حاصل کی ۔جامعہ سے بی ای سول انجینئرنگ کی ڈ گر ی حاصل کی ۔وہ پیشہ سے سول انجینئر تھے اور سول ورک ہی کرتے تھے ۔موجودہ وقت میں وہ سول ورک میں بھاولی نینی تال میں مصروف تھے۔ جامعہ برادری میں بے حد مقبول انجینئر رضی ءالاسلام کے پسماندگان میں اہلیہ محترمہ شیلا کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں ۔مرحوم نہایت ہی خوش مزاج ،ملن سار ،نیک دل انسان تھے اور ہمیشہ دوستوں کے درمیان رہ کر فلاحی کاموں ،خاص کر تعلیم کے شعبے میں لوگوں کو تعاون کرنے میں سرگرم رہتے تھے۔
مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنے والی شخصیات میںنوید اکرام خان، انجینئر جما ل الدین ، وصال مہدی جامعی،انجینئر راشد ببو،نجمی اصغر ،اظہار خان پردھان،ببلو مرزا ، اسفر مرزا ، شفیق الرحمن ندیم ،حارث ،اخلاق ،خسرو بھائی،واسف ،اکرم ،آصف چودھری ،عدنان آرز ،راوت ،اقبال شاہ ،خورشید انور بابا،راکیش ،ندیم الدین چودھری ،واسق عامر ،شبر عابدی ،قمر الحسن بیگ ،فرقا ن انصاری ،شعیب مقصود سمیت بڑی تعداد میں ایلومنا ئی شامل ہیں ۔
No Comments: