Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عالمی خبریں

ڈیزرٹ کار ریلی ورلڈ کپ میں سعودی خاتون دانیہ کو تیسری پوزیشن حاصل

ریاض: سعودی ڈرائیور دانیہ عقیل نے باجا پولینڈ میں دوسرے اور آخری دن ڈیزرٹ کار ریلی ورلڈ کپ کے پانچویں راؤنڈ میں ’ٹی تھری‘ کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اس کیٹگری میں 44.22 کلومیٹر سفر طے کیا گیا۔کویتی ریلی ریسر مشاری الظفیری نے پولینڈ میں اختتام پذیر ہونے والی ریس میں “ٹی تھری” […]

image

اسلام آباد ہائی کورٹ کاعمران خان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان کوعدالت سے بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی سزا […]

image

فرانس میں سرکاری اسکولوں میں لڑکیوں کے عبایا پہننے پر پابندی

پیرس :فرانس نے سرکاری اسکولوں میں لڑکیوں کے عبایا پہننے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانسیسی وزیر تعلیم گیبریل اٹول نے ٹی وی چینل ٹی ایف ون کو انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں عبایا نہیں پہنا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب آپ […]

image

چین میں بارش کا قہر ،تین ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

بیجنگ :وسطی چین میں صوبہ ہنان کے کچھ علاقوں میں ہفتہ سے اتوار تک شدید بارش کے بعد زیر آب علاقوں سے 3000 سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ چین کے سیلاب اور خشک سالی کنٹرول کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔اطلاع کے مطابق ہفتہ کے روز سے جاری […]

image

فلوریڈا میں سفید فام شخص کی اندھادھند فائرنگ میں تین سیاہ فام ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں سفید فام شخص نے نسل کی بنیاد پر اندھادھند فائرنگ کر کے تین سیاہ فام افراد کو ہلاک کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق بعد میں حملہ آور نے بھی خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ فلوریڈا کے علاقے جیکسن ویل میں واقع ڈالر جنرل اسٹور میں ہفتہ کی شام پیش آیا۔پولیس […]

image

ڈنمارک میں مذہبی کتاب کی بے حر متی پر پابندی لگے گی

کوپن ہیگن :ڈنمارک میں مذہبی کتاب کی بے حر متی پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔جمعہ کو حکومت کی جانب سے کہا گیاکہ وہ پارلیمان میں ایک ایسا نیا بل پیش کرنے جا رہی ہے، جس کے تحت اس ملک میں کسی بھی مذہب کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کو جرم […]

image

جیل میں عمران خان کی حالت زار سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد :سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 28 اگست تک چیئرمین تحریک انصاف کی اٹک جیل میں حالت زار سے متعلق رپورٹ […]

image

برکس میں 6 نئے ممالک کو شامل کرنے کا فیصلہ

جوہانسبرگ: برکس میں 6 نئے ممالک کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سعودی عرب، ایران، مصر، ایتھوپیا، ارجنٹائن اور یو اے ای شامل ہیں۔ ہندوستان نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے اور وزیراعظم مودی نے کہا کہ اس سے دنیا کو طاقت ملے گی۔ برکس کے فورم سے وزیر اعظم […]

image

چینی صدر صدر شی جن پنگ سے وزیر اعظم نریندر مود ی کی ملاقات

جوہانسبرگ:وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ سے بات کی اور ایل اے سی سے منسلک حل نہ ہونے والے مسائل پر ہندوستان کے خدشات کااظہار کیا، خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے ایک بریفنگ میںیہ اطلاع دی ۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سرحدی علاقوں میں امن و […]

image

پاکستان کے وزیرستان میں بم دھماکہ ،13افراد جاں بحق

اسلام آباد: شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سڑک کے کنارے نصب شدہ بم پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 13 مزدور جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر جنوبی وزیرستان نیک محمد کے مطابق پاک-افغان سرحد کے قریب واقع شوال میں سڑک کے کنارے نصب شدہ بم پھٹنے سے 13 مزدور جاں […]

image