Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

خواتین عمرہ کیلئے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں

سعودی حج و عمرہ کی وزارت کے مطابق لباس ڈھیلا ہونا چاہیئے جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے ۔

ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے خواتین کیلئے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے تین ضابطوں کی وضاحت کردی ۔ وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ خواتین عمرہ کیلئے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں ۔حج و عمرہ کی وزارت کے مطابق لباس ڈھیلا ہونا چاہیئے جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے ۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خواتین عمرہ کیلئے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے ۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق خواتین عمرہ زائرین غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں ۔ لباس ڈھیلا ہونا چاہیئے اور ایسا لباس ہو جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *