
نئی دہلی ،13جولائی (میرا وطن نیوز )
دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے 2020 میں دہلی فسادات کے دوران آئی بی افسر انکت شرما کے قتل میں سابق کونسلر طاہر حسین سمیت پانچ افراد کو قصوروارقرار دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے مقد مے کے چھ ملزموں کو بری کرنے کا حکم دیا۔اس تعلق سے دہلی پولیس کے کمشنر ستیش گولچانے کہا کہ
دہلی فسادات کے دوران ہماری بنیادی ذمہ داری امن و امان کو برقرار رکھنا اور منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور ثبوت پر مبنی تحقیقات کو یقینی بنانا تھا۔ مصدقہ شواہد اکٹھے کرنے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔
واضح رہے کہ دہلی کے پولیس کمشنر ستیش گولچا، جنہوں نے دہلی فسادات کے دوران اسپیشل کمشنر آف پولیس کے طور پر خدمات انجام دیں اور تحقیقات کی قیادت کی تھی۔دہلی پولیس کمشنر نے کہا کہ عدالت کی جانب سے اپنا فیصلہ سنانے کے بعد، میں مطمئن محسوس کرتا ہوں کہ تفتیشی ٹیم کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت عدالتی جانچ کے امتحان میں کھڑی ہوئی ہے۔ستیش گولچا نے کہا کہ ہم 2020 کے فسادات کے دوران ہونے والے جرائم کے تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق عمل کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
No Comments: