Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آپ کے سندر کانڈ پاٹھ نے بی جے پی کو پریشان کردیا ہے

ہر شہری کوپوجا اور مذہبی رسومات ادا کرنے کا حق : سنجے سنگھ

نئی دہلی، 13 جولائی (میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے قومی کنوینرپارٹی کارکنا ن کے اروند کجریوال کے لئے سندرکانڈکے پاٹھ کرنے سے ناراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تقر یب پر بی جے پی قائدین کے ردعمل سے ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو رسومات ادا کرنے کے لئے بھی بی جے پی سے اجازت لینی پڑے گی۔
سنجے سنگھ نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو پارٹی کارکنوں نے اروند کیجریوال کے ساتھ سندرکانڈپڑھا اور مبینہ چڑھاوا گھوٹالہ کے خلاف کارروائی کے لیے بھگوان بجرنگ بلی سے دعا کی۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈروں نے سوشل میڈیا پر اس تقریب کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ ہر شہری کوپوجا اور مذہبی رسومات ادا کرنے کا حق ہے۔ اگر یہ صورت حال جاری رہی تو لوگوں کو سندر کانڈ، رامائن یا گیتا پڑھنے سے پہلے بی جے پی سے اجازت لینی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی وزیر اعظم کے خلاف دستخطی مہم بھی چلا رہی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنو ں پر زور دیا کہ وہ تنقید سے پریشان نہ ہوں، یہ کہتے ہوئے کہ اب تک صرف سندر کانڈ کا پاٹھ کیا گیا ہے ۔ آئندہ لنکا کانڈکا بھی پاٹھ کیا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *