Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ترکمان گیٹ علاقے میں واقع ڈوسب فلیٹس خستہ حالی کا شکار،کسی بڑے حادثے کا خدشہ

پہلے زینہ کی بالکنی گری اور اب باہری دیواروں کا دھلائی دانہ پلستر جگہ جگہ سے گرنا شروع

سرکارکے متعلقہ محکمے کے ساتھ مقامی ایم ایل اے آل محمد اقبال کو بھی واقف کرایا جا چکا ہے
کسی بھی جگہ کوئی پیش رفت نہیں ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں میں پائی جا رہی ہے مایوسی
آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے اپنی آر ٹی آئی میں محکمہ سے گزشتہ پانچ برسوں کے اسٹر کچر ل انسپیکشن، مرمت کے کام، خر چ کی تفصیلات، اور ذمہ دار افسران کی معلومات طلب کی ہیں

نئی دہلی،16اپریل (میرا وطن نیوز )
راجدھانی میں سرکاری سطح پر منتخب نمائندوں کے ذریعہ وقتاً فوقتاً کرائے جا نے والے عوام کے ترقیاتی کا موں کے غیر معیاری ہونے پرسوال اٹھتے رہے ہیں ۔حالانکہ سرکار وں کے ذریعہ تعمیر کی گئی عمارتوں کے رکھ رکھاﺅ میں اندیکھی کے معاملے بھی سامنے آتے رہے ہیں ۔دلچسپ یہ ہے کہ ان دنوں نوعیت کے سرکاری کاموںمیں متعلقہ محکموں کے افسروں اور عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعہ توجہ نہیں دینے پر کئی طرح کے حادثے بھی ہوتے رہے ہیں ۔حالیہ میں ایسا ہی ایک معاملہ پرانی دہلی میں سامنے آیا ہے جس کی طرف کافی عرصے سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔جبکہ اس کی جانکاری متعلقہ محکمے کے افسروںکو بھی ہے اور مقامی ایم ایل اے اور کونسلر کو بھی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مٹیا محل اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر 76چاندنی محل کے تحت ترکمان گیٹ میں دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ( DUSIB) فلیٹس کی خستہ حال حالت پر علاقے کی عوام کے ذریعہ شدید تشو یش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔یہ فلیٹس ڈوسب کے ذریعہ ہی تعمیر کئے گئے ہیں لیکن ان کی دیکھ بھال پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔حالانکہ مقامی رہائشی ان فلیٹس کی جر جر حالت کی طرف متعلقہ محکموں کے ساتھ
مقامی منتخب نمائندوں کی جانکاری میں لا چکے ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ ان خستہ حال فلیٹس کے اینٹ پلستر
وغیرہ سے چھوٹے موٹے واقعات بھی رو نما ہوچکے ہیں ،لیکن اس کے باوجود کوئی سبق نہیں لیا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ متعلقہ لوگ کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہے ہوں۔
مقامی رہائشی اور سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے اس معاملے پر باضابطہ طور پر آر ٹی آئی درخواست داخل کر دی ہے۔اطلاعات کے مطابق ان فلیٹس کی بیرونی دیواروں سے پلستر اور کنکر یٹ (دانہ) گرنا شروع ہو چکا ہے، جس سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنے کا اندیشہ ہے۔ مقامی افر اد کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال نہ صرف مکینوں بلکہ راہگیروں کے لیے بھی خطرناک بن چکی ہے۔
محمد شاہد گنگوہی نے اپنی آر ٹی آئی میں گزشتہ پانچ برسوں کے اسٹرکچرل انسپیکشن، مرمت کے کام، خر چ کی تفصیلات، اور ذمہ دار افسران کی معلومات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی جا ننا چاہا ہے کہ اب تک اس خطرناک صورتحال کے تدارک کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔انہو ں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فلیٹس کا تکنیکی معائنہ کر کے مرمت کا کام شروع کیا جائے اور عبوری حفاظتی انتظامات کیے جائیں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔
مقامی لوگوں نے بھی اس معاملے میں فوری سرکاری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر بر وقت کارروائی نہ کی گئی تو کسی بھی وقت جانی نقصان ہو سکتا ہے۔مقامی ایم ایل اے آل محمد اقبال کے ٹو ئٹر ہینڈل پر گرے ہوئے پلاستر کے کلپ کے ساتھ فوٹو بھیجے گئے تھے۔بتایا یہ بھی جاتاہے کہ اس معا ملے میں ابھی تک کہیں سے بھی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔اب سب کی نظریں متعلقہ محکمہ ڈو سب کے جواب اور آئندہ کارروائی پر مرکوز ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *