Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کیپ ٹاو ¿ن میں ہونے والی دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کےلئے وجیندر گپتا روانہ

نئی دہلی، 12 ستمبر (میرا وطن نیوز)
دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاو ¿ن کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ 13 سے 18 ستمبر تک منعقد ہونے والی 69ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس (سی پی سی) میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی میزبانی جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ اور سی پی اے کی جنوبی افریقی شاخ کر رہی ہے۔ اس سال کانفرنس کا موضوع ’بدلتی ہوئی عالمی نظام میں بین الاقوامی قانون اور پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانا: دولتِ مشترکہ کی قیادت‘ ہے۔
کانفرنس میں دولتِ مشترکہ ممالک کی اسمبلیوں کے اسپیکر، پریزائیڈنگ افسران، ارکان پارلیمنٹ اور پارلیمانی حکام شرکت کریں گے۔ اس دوران جمہوری قانون ساز اداروں کو درپیش موجودہ چیلنجوں، پارلیمانی جمہوریت کے استحکام اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دہلی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر موہن سنگھ بشٹ بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
کانفرنس کے دوران وجیندر گپتا ”صلاحیت کی کمی کا سامنا کرنے والی اسمبلیوں میں شمولیت کے اقدامات نافذ کرنا“ کے موضوع پر ہونے والے سیشن کی صدارت کریں گے۔ وہ ”اسمبلیوں میں مصنوعی ذہانت: موجودہ استعمال، امکانات اور نفاذ کی حکمت عملی“ کے موضوع پر ورکشاپ سے بھی خطاب کریں گے۔
دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں وجیندر گپتا اور موہن سنگھ بشت کی شرکت دہلی اسمبلی کے لیے دولتِ مشترکہ کی دیگر قانون ساز اسمبلیوں کے ساتھ تبادلہ خیال اور بدلتے ہوئے پارلیمانی طریقہ کار کے تجربات کے تبادلے کا اہم موقع فراہم کرے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *