
نئی دہلی، 12ستمبر(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی کی پبلک اکا ¶نٹس کمیٹی (پی اے سی)کو سابق وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی 6، فلیگ اسٹاف روڈ واقع سرکاری رہائش گاہ میں گولڈن کموڈ، بار اور سوئمنگ پول تلاش کرنے کا چیلنج دیا ہے۔اس معاملے کو لے کر آپ ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ ،دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی ،پارٹی ترجمان انوراگ ہانڈااور دہلی اکائی کے صدرسوربھ بھاردواج نے بی جے پی اور ریکھا سرکار پر حملہ بولا ہے ۔
آپ لیڈروںنے کہا کہ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ میں گولڈن کموڈ، بار اور سوئمنگ پول کا جھوٹ اب سا منے آ جائے گا۔ بی جے پی کو ساتھ ہی مودی جی کا راج محل بھی دکھانا چاہیے۔ 14 ستمبر کو جب کمیٹی وہاں پہنچے تو ان تینوں چیزوں کو ضرور تلاش کرے اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی عوام کے سامنے جاری کرے، کیونکہ بی جے پی بار بار دعویٰ کرتی رہی ہے کہ وہاں گولڈ ن کموڈ، بار اور سو ئمنگ پول موجود ہے۔ کمیٹی اپنے ساتھ میڈیا کو بھی لے کر جائے اور اگر تلاش کرنے کے باوجود یہ تینو ں چیزیں نہ ملیں تو بی جے پی اپنے جھوٹے دعووں کے لیے دہلی اور ملک کی عوام سے معافی مانگے۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ ایک کمیٹی کجریوال کی سابق سرکاری وزیراعلیٰ رہائش گاہ کا دوبارہ دورہ کرنے والی ہے، جو بہت اچھی بات ہے اور اسے ایسا کرنا چاہیے۔ کمیٹی اس رہائش گاہ میں تین چیزیں ضرور تلاش کرے۔پہلی، وہ سونے کا کموڈ ضرور تلاش کرے جس کے بارے میں بہت کچھ سنا گیا تھا، یہ معلوم کرے کہ وہ کہاں ہے، اس کی قیمت کتنی ہے اور اس کی ایک تصویر بھی فراہم کرے۔ دوسری، وہ اس بار کو بھی تلاش کرے، کیونکہ اگر وہاں سے بوتلیں غائب بھی ہو گئی ہوں گی تو بار تو وہیں موجود ہوگا، اس لیے اسے ضرور تلاش کیا جائے۔ تیسری، وہ سوئمنگ پول بھی تلاش کرے۔ اب یہ نہ کہنا کہ اروند کجریوال سوئمنگ پول اپنے ساتھ لے گئے، کیونکہ پھر تو یہ بی جے پی والی بات ہو جائے گی۔ اگر سوئمنگ پول مل جائے تو اس کی تصویر، ویڈیو یا ریل بنا کر ضرور جاری کی جائے۔
No Comments: