Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ورکنگ جرنلسٹ کلب کی نو رکنی گورننگ باڈی اتفاق رائے سے مکمل

کوچہ چیلان میں واقع حاجی ظہور اٹیچی والوں کے دفتر میں میٹنگ منعقد

وسیع عثمانی( جنرل سکریٹری)، امیر امروہوی ( سکریٹری )، فضیل احمد( جوائنٹ سکریٹری) منتخب

نئی دہلی،12ستمبر(میرا وطن نیوز)
ورکنگ جرنلسٹ کلب کی ایک اہم میٹنگ ہفتے کوچہ چیلان میں واقع حاجی ظہور اٹیچی والوں کے دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں کلب کی نو رکنی گورننگ باڈی کو مکمل کرتے ہوئے جنرل سکریٹری، سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں پر اتفاق رائے سے انتخاب عمل میں آیا۔ میٹنگ میں کلب کے سابق نائب صدر امیر احمد راجہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو بھی یاد کیا گیا۔
میٹنگ کا آغاز قاسم شمسی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے وسیع الرحمن عثمانی نے کلب کے سابق نائب صدر امیر احمد راجہ کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پیش کی۔ واضح رہے کہ امیر احمد راجہ کا انتقال 11 اگست کو ہوا تھا۔ میٹنگ میں شرکاءنے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر کلب کے سابق صدر فرزان قریشی کے دور صدارت میں انجام دیے گئے کاموں کو سراہا گیا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں شکریہ کی تحریک بھی پیش کی گئی۔
میٹنگ میں گورننگ باڈی کے خالی عہدوں کو پُر کرنے کے لیے انتخابی کارروائی انجام دی گئی۔ اتفاق رائے سے وسیع الرحمن عثمانی کو جنرل سکریٹری، امیر امروہوی کو سکریٹری اور سید فضیل احمد کو جوائنٹ سکریٹری منتخب کیا گیا۔واضح رہے کہ گورننگ باڈی کے دیگر عہدیداران اور ارکان کا انتخاب پہلے ہی کیا جاچکا تھا، جن میں محمد راحم صدر، محمد اویس نائب صدر، محمد غفران آفریدی خزانچی اور عینین علی حق، احمد نعمان اور محمد اکرم ایگزیکٹیو ممبران شامل ہیں۔
آج تین نئے عہدیداران کے انتخاب کے بعد کلب کی نو رکنی گورننگ باڈی مکمل ہوگئی۔میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا کہ کلب کے سابق صدور سلیم احمد صدیقی اور عامر سلیم خاں کے ساتھ سابق نائب صدر امیر احمد راجہ کے نام رجسٹرار آفس آف سوسائٹیز کو بھیج کر متعلقہ ریکارڈ سے حذف کرانے کی کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر نوجوان صحافی توحید حقانی اور محمد ثاقب کو ضروری کاغذی کارروائی مکمل کر نے کے بعد کلب کی باقاعدہ رکنیت بھی دی گئی۔
میٹنگ میں فرزان قریشی، محمد اویس، اظہار الحسن، محمد احمد، محمد غفران آفریدی، مبارک قاسمی، امیر امروہو ی، محمد راحم، عینین علی حق، احمد نعمان، وسیع الرحمن عثمانی، گلزار احمد، سید فضیل،قاسم شمسی، محمد ثاقب اور توحید حقانی نے شرکت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *