Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پرانی دہلی میںبی جے پی کے خلاف سیاست کرنے والے ہی بی جے پی کےلئے کام کرتے ہیں

سٹی ایس پی زون کے چیئر مین الیکشن میں دونوں مسلم کونسلر وں نے ثابت کیا :راکیش کمار

سابق اور موجود ہ ایم ایل اے کے کیمپ کے عمران اور سلطانہ نے بھاجپا کو دیا ہے ووٹ

نئی دہلی ،18جولائی (میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے دہلی میونسپل کارپوریشن میں سابق اپوزیشن لیڈر راکیش کمار نے سٹی صدر پہاڑ گنج زون وارڈ کمیٹی کے انتخاب میں چیئر مین عہدے پر اکثریت نہ ہونے کے باوجود بی جے پی کی جیت پر حیرت کے ساتھ افسوس ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ میں سٹی ایس پی زون کے چیئر پرسن عہدے پرآپ کی طرف دلت سماج سے تعلق رکھنے والی دہلی گیٹ کی کونسلر کرن بالا الیکشن لڑ رہی تھیں جن ہار کا منھ دیکھنا پڑا ۔
اس موقع پر راکیش کمار نے کہا کہ سٹی ایس پی زون چیرمین کے انتخاب میں سابق ایم ایل اے شعیب اقبال اور موجودہ ایم ایل اے آل محمد اقبال کے کیمپ سے تعلق رکھنے والے دو مسلم کونسلروں کی ہارس ٹر یڈنگ کی وجہ سے پہلی بار بی جے پی نے اپنا جھنڈا لہرایا۔ نتیجتاً، دہلی گیٹ سے عام آدمی پارٹی کے دلت کونسلر کرن بالا راکیش کمار کو2 ووٹوں سے شکست ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی کے خلاف سیاست کرنے کا دعویٰ کرنے والوں نے بی جے پی کو ہی ووٹ دلوا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ بی جے پی کے لئے ہی کام کرتے ہیں اوردلت مخالف بھی ہیں ۔ انہوں نے پہلے بھی سٹی ایس پی زون کے الیکشن جیتنے میں بی جے پی کی مدد کی تھی۔
آپ لیڈر راکیش کمار نے کہا کہ سابق ممبر اسمبلی شعیب اقبال کا ماضی کا ریکارڈ بھی بتاتا ہے کہ انہوں نے جتنے بھی پارلیمانی الیکشن لڑے ،ان سب میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانا تھا۔ انہوں نے تین بار پارلیمانی الیکشن لڑا،بی جے پی کے وجے گوئل جیتے اور کانگریس کے سابق ایم پی جے پرکاش اگر وال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ایک بار نئی دہلی حلقے سے اور دو بار چاندنی چوک حلقے سے انتخاب لڑا اور ہر موقع پر بی جے پی کو جیتنے میں مدد دی۔
انہوں نے کہا کہ سٹی ایس پی زون کے الیکشن میںترکمان گیٹ کے کو نسلر عمران چودھری اور جامع مسجد کی کونسلر سلطان آباد نے براہ راست بی جے پی کو ووٹ دے کر بھگوا پارٹی کے ساتھ اپنی ملی بھگت کو ثا بت کر دیا ہے۔راکیش کمار نے کہا کہ ہم ان کے فرقہ وارانہ چہرے کو پرانی دہلی کے سیکولر عوام کے سا منے بے نقاب اور حقیقت کو آشکار کریں گے۔یہ مسلم کے بھیس میں بی جے پی کے ایجنڈا کوپورا کرتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *