دہلی پولیس کمشنر انوراگ کمار نے ایل جی سے ملاقات کی
کمشنر نے ایل جی کے ساتھ تمام امور پر کیا تبادلہ خیال

نئی دہلی، 18 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی کے نئے پولیس کمشنر انوراگ کمار نے ہفتہ کو لوک نواس میں ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو سے ملاقا ت کی۔مرکزی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز ہی ان کی تقرری کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچ کر کام کاج بھی سنبھال لیا تھا۔انہوں نے ایل جی سے دہلی کے تناظر میں تمام امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
سابق پولیس کمشنر ستیش گولچا نے گزشتہ روزپی ایچ کیومیں چارج لینے کے دوران کا ان استقبال کیا ۔
قابل ذکر ہے کہ1994 بیچ کے آئی پی ایس افسر انوراگ کمار کو جمعہ کو دہلی پولیس کمشنر مقرر کیا گیا۔ انہون نے ستیش گولچا کی جگہ لی ہے، جو اگست 2025 سے دہلی پولیس کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
No Comments: