
اگر نماز رد کر دی گئی تو سارے اعمال رد کر دے جائیں گے
نئی دہلی ،18جولائی (میرا وطن نیوز )
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر نماز قبول ہوگی تو سب اعمال قبول ہو جائیں گے اور اگر نماز رد کر دی گئی تو سارے اعمال رد کر دے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہارمحترمہ مباھلہ نقوی زوجہ مرزا ناطق عباس کے ذریعہ شمال مشرقی دہلی کی نور الہٰی کالونی واقع درگاہ امام حسینؑ میں منعقدخواتین کی مجلس میں ذاکرہ اہلبیت کنیز فاطمہ نے کیا ۔زنانی مجلس میں سوز خوانی محترمہ صفدر جہاں نے کی ۔ذاکرہ کنیز فاطمہ نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جتنا وقت آپ اولاد کو دین کے حوالے سے دے رہے ہیں ،یہ اپنی قبر کے لئے بہترین ڈپوزٹ کر رہے ہیں اور اسلام کا پیغام کا پیغام بھی یہی ہے ۔
اس موقع ذاکرہ کنیز فاطمہ نے والدین اور اولاد کے تعلق سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کی اچھی تر بیت انسان پر بلکل اسی طرح واجب ہے جس طرح نماز واجب ہے۔ اگر آپکو معلوم بھی ہے کہ یہ او لا د ہمارے کچھ کام آنے والی نہیں ہے لیکن پھر بھی ان کی اچھی تربیت آپ پر واجب ہے ۔اگرتم نے اپنی اولاد کی تربیت اچھی کردی تو ایک ثواب تو یہ کہ تم نے ایک واجب پورا کردیا اور دوسری بات یہ ہے کہ جن بچوں کی تربیت اچھی ہوگئی تو وہ کبھی اس کو برداشت نہیں کر سکتے کہ ماں باپ کسی عذاب یا پریشانی میں مبتلا ہوں ۔آخر میں بانیہ مجلس مباھلہ نقوی نے تمام مومنات کا شکریہ ادا کیا
No Comments: