
نئی دہلی، 23اگست(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے محکمہ تعلیم کی جانب سے کی گئی جانچ رپورٹ میں ایس ایس موٹا سنگھ اسکول میں سا منے آنے والی متعدد خامیوں اور بے ضابطگیوں کے سلسلے میں اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ آپ کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے کئی سنگین غیر قانونی سرگرمیاں سامنے آئی ہیں، لیکن ریکھا گپتا کی سرکار نے اسکول انتظامیہ کے خلا ف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی۔
انہوں نے ایل جی سے اس معاملے میں کارروائی کی درخو است کر تے ہوئے کہا کہ اسکول نے ڈائر یکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو جنسی ہراسانی کے واقعے کی اطلا ع نہیں دی، حالانکہ ایسا کرنا لازمی ہے۔ ا سکول میں پرنسپل یا وائس پرنسپل بھی تعینات نہیں کیے گئے تھے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی منظو ر ی کے بغیر اسکول کو ایک غیر قانونی رہائشی عمارت سے چلایا جا رہا تھا۔ تمام سی سی ٹی وی کیمرے خراب حالت میں رکھے گئے تھے اور انتظامیہ کو کئی ماہ سے اس کی اطلاع تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسا تذہ کے لیے لازمی پوکسو ٹریننگ بھی نہیں کرائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے دھوکے سے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ ان کا جونیئر اسکول سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
No Comments: