Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت نے عام آدمی کے کچن کا بجٹ بگاڑ دیا ہے

سرکار مہنگائی سے غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے: دیویندر یادو

نئی دہلی ،23اگست (میرا وطن نیوز )
دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ چینی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت اور مہنگائی نے عام، متو سط طبقے اور غریب خاندانوں کی مشکلات کو اور بڑھا دیا ہے۔ روزمرہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتو ں سے لوگوں کے گھریلو بجٹ بگا ڑ دیاہے لیکن سرکار مہنگائی پر قابو پانے کے بجائے عوام کے مسائل سے آنکھیں چرائے بیٹھی ہے۔
اس موقع پردیویندر یادو نے کہا کہ چینی جیسی ضروری شے کی قیمت میں اضافہ کا براہ راست اثر عام خا ندان کے کچن پر پڑتا ہے۔ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت عوام پر ایک اضافی بوجھ ہے، جو پہلے ہی کھانے پینے کی اشیائ، سبزیوں، دودھ اور دیگر ضروری اشیاءکی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نبرد آزما ہے۔
دیویندر یادو نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ چینی سمیت ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کریک ڈاو ¿ ن کیا جائے اور عام آدمی کو راحت فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کا ایک موثر نظام نافذ کیا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *