Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریکھا سرکا ر دہلی میں ’ٹرانسفر آف پرزنرز (پنجاب امینڈمنٹ) ایکٹ، 2025′ نافذ کرے گی

دہلی کی جیلوں میں بند ہائی رسک قیدیوں کواب دوسری ریاستوں کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا

نئی دہلی، 23 اگست (میرا وطن نیوز)
دہلی سرکار نے زیر سماعت گینگسٹرز، منظم مجرموں اور راجدھانی کی جیلوں میں بند ہائی رسک قیدیو ں کو ضرورت پڑنے پر دوسری ریاستوں کی جیلوں میں منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس کے لیے سرکا ر دہلی میں ’ٹرانسفر آف پرزنرز (پنجاب امینڈمنٹ) ایکٹ، 2025′ نافذ کرے گی۔
آج ایک ریلیز میں وزیر اعلی ریکھا گپتا نے کہا کہ اس کا مقصد جیل کی سلامتی، امن و امان اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے قیدیوں کی بین ریاستی منتقلی کو قابل بنانا اور منظم جرائم سے نمٹنے میں ریا ستوں کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔
دہلی سرکار کی اس تجویز کے تحت زیر سماعت گینگسٹرز، منظم مجرموں اور دیگر زیادہ خطرے والے قیدیوں کو متعلقہ ریاستوں کی باہمی رضامندی سے یا وزارت داخلہ کی منظوری سے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں منتقل کیا جا سکے گا۔ توقع ہے کہ اس سے فوجداری انصاف کا نظام زیادہ موثر ہو جائے گا اور جیلوں کے بہتر انتظام میں بھی مدد ملے گی۔
ریلیز کے مطابق، مجرموں کے ساتھ بڑی تعداد میں سخت اور بدنام مجرم دہلی کی جیلوں میں زیر سماعت کے طور پر بند ہیں۔ مئی 2026 میں دہلی میں 26 شناخت شدہ گروہوں کے 188 ارکان کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 107 گینگسٹرز کو گرفتار کیا گیا۔ ایسے سخت زیر سماعت قیدی جیل کے اندر سے بھی ٹارگٹ کلنگ، جبری وصولی، گینگ دشمنی، دھمکیاں اور منظم مجرمانہ سازش جیسی پرتشدد سرگرمیوں میں ملو ث رہتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *