Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جی ایس ٹی محکمہ کی نظام الدین ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی، تقریباً 5 کروڑ مالی کا سامان ضبط

دہلی سرکار کسی بھی قیمت پر ٹیکس چوری یا محصولات کے نقصان کو برداشت نہیں کرے گی:وزیر اعلیٰ

نئی دہلی، 12 ستمبر (میرا وطن نیوز )
ریلوے حکام کے اشتراک سے کیے گئے ایک بڑے آپریشن میں دہلی سرکارکے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) محکمہ نے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پر تقریباً 50 ٹن سامان کی کھیپ ضبط کی، جس میں تقریباً 5 کروڑ روپے مالیت کا تانبے کا سکریپ بھی شامل تھا۔ محکمہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ریلو ے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کی نقل و حمل لازمی دستاویزات جیسے کہ انوائسز اور ای-وے بلز کے بغیر کی جا رہی ہے۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، محکمہ نے ریلوے حکام کے ساتھ مل کر یہ آپر یشن کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ سامان آندھرا پردیش کے رینی گنٹا سے چلنے والی ٹرین کے ذریعہ حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پہنچا تھا۔ معائنے کے دوران، حکام نے تقریباً 25 ٹن تانبے کا سکریپ ضبط کیا، جس کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 3 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، تقریباً 25 ٹن ملا جلا سکریپ، ٹیکسٹا ئل اور دیگر سامان بھی پایا گیاجس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے تھی۔ اس طرح، ضبط شدہ سامان کی کل تخمینی مالیت تقریباً 5 کروڑ روپے بنتی ہے۔ضبط شدہ سامان کے لیے لازمی انوائسز اور ای-وے بلز موجود نہیں تھے۔ محکمہ اب سامان اور متعلقہ دستاویزات کی تفصیلی تصدیق کر رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے مطابق سرکار کا مقصد محض نفاذی کارروائی کرنا نہیں بلکہ ایک ایسا مو ¿ثر نظام قائم کرنا ہے جہاں کاروبار شفاف طریقے سے ہو اور تمام واجب الادا ٹیکسوں کی وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *