Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سرکار نے سردیوں کےلئے پہلے ہی جاری کیا آلودگی کنٹرول روڈ میپ

شہریوں اور اداروں کو ملے گا تیاری کا ضروری وقت :ریکھا گپتا

نئی دہلی، 19 جون (میرا وطن نیوز)
دہلی سرکار نے موسم سرما کے دوران فضائی آلودگی سے مو ¿ثر طریقے سے نمٹنے کے لئے موسم سرما کی ہوا کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ سرکاراب موسم سرما کی شروعات سے کئی ہینے پہلے ہی یہ واضح کر رہی ہے کہ نومبر سے فروری کے دوران آلودگی میں اضافہ کی صورت میں کون کون سے قدم اٹھائے جا سکتے ہیں اور کن انتظامات کو نافذ کیا جا سکتا ہے اور مختلف شعبو ں میں کیا توقعات رہیں گی ؟ اس سے شہریوں، ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز (آر ڈبلیو اے)، صنعتو ں، تجارتی اداروں، تعمیراتی ایجنسیوں، اور سرکاری محکموں کو پیشگی منصوبہ بندی کرنے اور ضروری تیاری کرنے کے لیے کافی وقت ملے گا۔
جمعہ کو جاری بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں ہوا کا معیار گزشتہ کئی سالوں سے نومبر اور فروری کے درمیان بری طرح متاثر ہوتی رہیہے، ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) اکثر ’انتہائی خراب‘اور سنگین‘ ز مر وں تک پہنچ جاتا ہے۔ یہ حالات ہر سال پیدا ہوتے ہیں، اس لیے دہلی سرکارنے مکمل طور پر ہنگامی ردعمل پر انحصار کرنے کی بجائے پیشگی تیاری، بروقت مداخلت اور بہتر تال میل پر مبنی حکمت عملی اپنائی ہے۔
اس فریم ورک کو انوائرمنٹ (تحفظ) ایکٹ، 1986 کے تحت نوٹیفائی کیا گیا ہے، اور یہ کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) کے ذریعے جاری کردہ نظرثانی شدہ گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کی تکمیل کرے گا۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام محکمے اور ایجنسیاں سرد یوں کے مہینوں میں مسلسل تیار رہیں اور آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کو منفی حالات پیدا ہونے سے پہلے لاگو کیا جا سکے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہری ترقی کے لیے تعمیرات اور مسماری کی سرگرمیاں ضروری ہیں تاہم موسم سرما کے دوران دھول کی آلودگی پر قابو پانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ لہذا، پراجیکٹ آپریٹرز، ٹھیکیداروں، اور شہریوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کی پہلے سے منصوبہ بندی کریں تاکہ آلودگی کے چوٹی کے اوقات میں اضافی آلودگی کا بوجھ ڈالنے سے بچا جا سکے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہوا کے معیار کو بہتر بنانا صرف حکومتی کوششوں سے ممکن نہیں ہے۔ اس کے لیے سرکا ر شہریوں، آر ڈبلیو اے، اداروں، تجارتی اداروں اور صنعتوں کی باہمی شراکت کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے ان اقدامات کی پیشگی اطلاع فراہم کی جا رہی ہے تاکہ تمام متعلقہ فریق بروقت ضروری تیاری کر سکیں اور آلودگی پر قابو پانے کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *