Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

محرم کے جلوسوں کے راستوں کی مرمت، صفائی اور اسٹریٹ لائٹس کو درست کیا جائے

سابق کونسلر راکیش کماراور آر ٹی آئی ایکٹوسٹ گنگوہی کامیئر پرویش واہی سے مطالبہ

نئی دہلی، 19 جون (میرا وطن نیوز)
محرم کے پیش نظر دہلی گیٹ وارڈ نمبر 77 کی کونسلر کرن بالا کے شوہر سابق کونسلرراکیش کمار اور سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹو سٹ محمد شاہد گنگوہی نے جمعہ کو دمیئر پرویش واہی سے ان کے ایم سی ڈی ہیڈ کوارٹر سوک سینٹر دفتر میں ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کی۔
اس یادداشت میں مطالبہ کیا گیا کہ 26 جون کو یومِ عاشورہ کے موقع پر جامع مسجد سے برآمد ہونے والے تعزیہ جلوسوں کے راستوں پر موجود ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی فوری مرمت، گلیوں کے چیمبروں اور نالیوں کی صفائی، خراب اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عزادار وں اور عام شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وفد نے میئر کو بتایا کہ محرم کے جلوسوں میں ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں اور راستوں کی خستہ حالی، جگہ جگہ گڑھوں، گندگی اور ناکافی روشنی کے باعث حادثات اور دیگر مسائل کا اندیشہ رہتا ہے۔ اس لیے متعلقہ محکموں کو بروقت ہدایات جاری کرکے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں۔
میئر پرویش واہی نے یادداشت کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اسے مناسب کارروائی اور انتظامات کے لیے سٹی ایس پی زون کی ڈپٹی کمشنر محترمہ کنیکا کے پاس بھیج دیا۔ میئر نے یقین دہانی کرا ئی کہ محرم کے جلوسوں کے پیشِ نظر عوامی سہولت، صفائی، روشنی اور سیکیورٹی کے تمام ممکنہ انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔
اس یادداشت میں خصوصاً مطالبہ کیا گیا’ جلوس کے متعین راستوں کا فوری سروے کرایا جائے ، ٹوٹی سڑ کو ں اور گڑھوں کی مرمت ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے، نالیوں اور چیمبروں کی صفائی کرائی جائے ، بند اسٹریٹ لائٹس کو فعال کیا جائے اور جلوس کے راستوں پر خصوصی صفائی مہم چلائی جائے۔
اس موقع پر محمد شاہد گنگوہی نے کہا کہ محرم صرف مذہبی عقیدت کا ہی نہیں بلکہ امن، بھائی چارے، ایثار اور انسانیت کا بھی پیغام دیتا ہے، لہٰذا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ عزاداروں کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔
وفد نے امید ظاہر کی کہ دہلی میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ محکمے بروقت اقدامات کرتے ہوئے محرم کے جلوسوں کے لیے تمام ضروری شہری سہولیات اور انتظامات مکمل کریں گے تاکہ یومِ عاشورہ کے موقع پر عزادار پرامن اور منظم انداز میں اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *