Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے تھاما کانگریس کا دامن

نئی دہلی، 19 جون(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے جمعہ کو ریاستی دفترراجیو بھون میںعام آدمی پارٹی کارکنوں اور حا میو ں کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ یہ تمام کارکنان پارٹی کے نظریہ، عوامی بہبود کی اس کی سیا ست اور عوام کے مسائل کے لیے اس کی مسلسل جدوجہد سے متاثر ہو کر کانگریس میں شامل ہوئے۔
آج پارٹی میں شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ کانگر یس ہمیشہ جمہوری اقدار، سماجی انصاف اور عوامی خدمت کی سیاست میں یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے تمام کارکنوں کے ساتھ مکمل احترام کیا جائے گا اور وہ دہلی کے شہریوں کے مفادات کے لیے مل کر لڑیں گے۔
کانگریس میں شامل ہونے والے سبھی افرادکا پارٹی پٹکا اوڑھا کر استقبال کیاگیا۔ان میں دلشاد خان ممتاز ریاض الدین ، محمد ایوب مسعودی ،آس محمد ،عارف خان ،ریاض الدین خان اورزاہد شامل ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر نر یند ر ناتھ، انل بھاردواج،عبد الرحمن ،کونسلر حاجی سمیر، جگجیون شرما، آبھا چودھری،سی پی متل، راجکمار جین، اندر اجیت سنگھ،امندیپ سنگھ سودان، اورڈاکٹر پی کے مشرا، ونیت یادو، اور پرمود جینت خاص طور سے مو جو د تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *