Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر توانائی نے مشرقی دہلی میں توانائی کے دو اہم اقدامات شروع کیے

مقصد بجلی کے نظام کو اسمارٹ، جدید اور ماحول دوست بنانا:آشیش سود

نئی دہلی ،19جولائی (میرا وطن نیوز)
وزیر توانائی آشیش سود نے اتوارکومشرقی دہلی میں دو اہم اقدامات کا آغاز کیا جس کا مقصد بجلی کے بنیا د ی ڈھانچے کو جدید بنانا اور صاف توانائی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے گاندھی نگر میں ایک جدید ترین سمار ٹ پیڈ ماو ¿نٹڈ سب اسٹیشن کا افتتاح کیا اور ’سولرائز ایسٹ‘مہم کا آغاز کیا، جس کا مقصد ’پردھان منتری سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا‘کے تحت زیادہ سے زیادہ شہریوں کو چھت پر شمسی توانائی سے جوڑنا ہے۔
افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر اور ریاستی بی جے پی صدر ہرش ملہوترا کے ساتھ ایم ایل ایز، کونسلرز، ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں، ہاو ¿سنگ سوسائٹیوں کے ممبران،بی وائی پی ایل کے سینئر عہدیداروں اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پرآشیش سود نے کہا کہ دہلی سرکار توانائی کے شعبے کے لیے ایک طویل مدتی اور دور رس منصو بے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ صرف ایک سال میں پاور سیکٹر میں 1,427 کروڑ کا سرمایہ خرچ کیا گیا ہے، جس کا مقصد نہ صرف موجودہ ضروریات کو پورا کرنا ہے بلکہ مستقبل کی توانائی کے تقاضوں کے لیے ایک مضبو ط بنیاد بھی رکھنا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *