
مجلس میں مرثیہ خوانی نازش زیدی اورذاکرہ سیدہ سیما زیدی نے کیا خطاب
نئی دہلی ،19جولائی (میرا وطن نیوز )
دہلی اور این سی آر میں مجلس عزائے شہداءعلیہ السلام کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔اسی سلسلے کی ایک مجلس عزا ءحجن عابدہ بیگم زوجہ حاجی مرزا فرقان علی کے دولت خانہ گلی راجان فراشخانہ دہلی میں منعقد کی گئی ۔ اس زنانی مجلس میں مرثیہ خوانی محترمہ نازش زیدی نے کی اور ذاکرہ اہلبیت محترمہ سیدہ سیما زیدی نے خطاب کیا۔
اس موقع پر سیدہ سیما زیدی نے اپنے خطاب میں واقعہ کربلا اور مقصد امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈا لتے ہوئے کہا کہ مجالس امام حسین علیہ السلام کا انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ ہم سیر ت امام حسین علیہ السلام اور ان کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کرتے ہیں ۔انہوں نے اہل بیت اطہار علیہ السلام کے فضا ئل اور ان پر ڈھائے گئے مصائب و آلام کو بیان کیا ،جسے مومنات نے نہایت ہی عقیدت اور توجہ سے سنا ۔
مجلس عزاءکے اختتام پر عزاداران امام حسین علیہ السلام نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا اور امت مسلمہ کی سلامتی و فلاح اور اتحاد کے لئے دعا کی ۔آخر میں بانیہ مجلس حجن عابدہ بیگم نے تمام مومنا ت کا شکریہ ادا کیا ۔
No Comments: