
نئی دہلی ،18جولائی (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کی وارڈ کمیٹیوں کے انتخاب میں سینٹرل زون میں اوکھلا اسمبلی حلقہ کے سریتا وہار وارڈ سے کونسلر نیتو منیش چودھری بلا مقابلہ چیئر پرسن منتخب ہوئیں۔انہوں نے سینٹرل زون کے لاجپت نگر واقع دفتر میں بطور چیئر پرسن چارج لے کر کام کاج سنبھال لیا ہے۔اس موقع پر جنوبی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی ،بی جے پی لیڈر منیش چودھری اور دہلی کشتی سنگھ کے صدر جے پرکاش پہلو ان سمیت دیگر شخصیات موجو رہیں ۔
اس موقع پر رام ویر سنگھ بدھوڑی نے سریتا وہار وارڈ سے کونسلر نیتو منیش چودھری کو سینٹرل زون کی چیئر پرسن چنے جانے پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے ان کی کامیاب مدت کار کے لئے نیک خواہشات ظاہر کیں۔انہوں نے امجید ظاہر کی کہ وہ زون کے تمام وارڈوں کی ترقی کے کاموں کو آگے بڑھائیں گی اورصاف صفائی کے کام پر توجہ دیں گی تاکہ زون کے تمام وارڈ کلین رہیں ۔محترمہ نیتو نے زون کو صاف ستھرا بنانے پر زورد یا ۔
No Comments: