
نئی دہلی، 19جولائی(میرا وطن نیوز )
دہلی کے سابق وزیر تعلیم منیش سسودیا اتوار کو سونم وانگچک کی حمایت میں جنتر منتر پہنچے، جہاں انہوں نے تعلیمی نظام میں انقلابی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے نوجوانوں کے حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک کو ایک حقیقی تعلیمی انقلاب کی اشد ضرورت ہے، اور اس انقلاب کا پہلا مرحلہ ملک کو پیپر مافیا سے نجات دلانا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آج صرف امتحانی پرچے ہی فروخت نہیں ہو رہے بلکہ ہمارے بچوں کا مستقبل بھی بازار میں نیلام کیا جا رہا ہے۔ یہ جدوجہد اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ ملک میں آگے وہ طالب علم بڑھے گا جو محنت کرتا ہے یا وہ شخص جو دولت اور رسوخ کے بل پر امتحانی پرچہ خرید لیتا ہے۔
منیش سسودیا نے کہا کہ سونم وانگچک نے تعلیمی انقلاب کے لیے اپنی جان اور صحت کو دا ¶ پر لگا دیا ہے، مگر وزیرِ اعظم نے اپنے لوگوں کو بھیج کر ’سفید چادر والا جادو‘دکھایا اور سونم وانگچک کو وہاں سے ہٹا دیا۔ کاش یہی جادو وزیرِ تعلیم کی کرسی پر دکھایا جاتا تو دھرمیندر پردھان اپنی کرسی سے غائب ہو جاتے۔ انہو ں نے عوام سے اپیل کی کہ یہ کسی سیاسی جماعت کی لڑائی نہیں بلکہ ہمارے بچوں کے مستقبل کی جنگ ہے۔ پیر کے روز ملک بھر کے نوجوان جنتر منتر سے پارلیمنٹ تک مارچ کریں گے، اس لیے تمام جماعتوں کے حامی اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے ضرور جنتر منتر پہنچیں۔
No Comments: