
بی جے پی اور آپ کو 14 سال کی ناکامی کا جواب دینا ہوگا: دیویندر یادو
نئی دہلی ،19جولائی (میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے دہلی کے وزیرشہری ترقیات آشیش سود کے ذریعہ ’جہاں جھگی، و ہین مکان‘ اسکیم کے تحت بھلسوا (جہانگیر پوری پاکٹ-II) میں جھگی والوں کے لئے تعمیرکئے گئے 7 ہزا ر 400 ای ڈبلیو ایس فلیٹوں کے معائنہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محض معائنہ اور فوٹو کھنچوانے سے سالوں سے ادھورا پڑا پروجیکٹ مکمل نہیں ہوگا ۔ریکھا سرکار سے دہلی کے غریبوں کو دکھاوا نہیں ۔ ان کا حق اورمکان چاہئے۔
اپنے بیان میںدیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے اس اسکیم کے نام اور کریڈٹ پر سیاست کرتے ہوئے برسوں گزارے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ان فلیٹس کی تعمیر کانگریس سرکار نے ‘راجیو رتن آواس یوجنا’ کے تحت شروع کی تھی۔ اس وقت مقامی ایم ایل اے رہے دہلی کانگریس کے مو جودہ صدر دیویندر یادو نے مسلسل اس پروجیکٹ کی نگرانی کی، تعمیراتی کام کو آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ لگاتار مشغول رہے، اور جھگیوںکی بحالی کو ترجیح دینے کی کوشش کی۔
دیویندر یادو نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ 2012 میں شروع کیا گیا پروجیکٹ 2026 تک مکمل طور پر رہنے کے قابل نہیں ہو سکا۔ آپ سرکار(پہلے) اور بی جے پی سرکار (فی الحال) دونوں کی انتظامی ناکامی اور بے حسی کی وجہ سے، ہزاروں غریب خاندان اب بھی اپنے گھر حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔
No Comments: