Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وانگچک سیاسی کارکن کے طور پر نہیں، بلکہ پورے اپوزیشن کے طور پر احتجاج کر رہے تھے:ہرش ملہوترا

عدالت کے حکم پروانگچک کو جنتر منتر سے ہٹانے پر آپ اور کمیونسٹ پارٹی پریشان :پروین شنکر کپور

نئی دہلی، 19 جولائی(نیرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا نے کہا کہ اتوار کو دہلی ہائی کورٹ میں ایم پی کپل سبل اور وویک تنکھا جیسے سینئرپروفائل، مہنگے وکیلوں کا پیش ہونا، جو سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کے سلسلے میں عبوری راحت مانگ رہے ہیں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وانگچک ایک سیاسی کارکن کے طور پر نہیں، بلکہ پورے ہندو ستا ن کے اپوزیشن کے طور پر احتجاج کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کہ سونم وانگچک کو جنتر منتر سے ہٹا نے کی پولیس کی کارروائی دہلی ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق تھی۔ شاید اسی وجہ سے عدالت نے وانگچک کی جانب سے دائر درخواست پر کوئی عبوری ریلیف دینے سے انکار کر دیا۔
دہلی بی جے پی میڈیا کے سربراہ اور ترجمان پروین شنکر کپور نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور کمیونسٹ پار ٹیو ں کے رہنما اس وقت سے پوری طرح سے کھلبلی مچ گئی ہے جب سے سونم وانگچک کو کل دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد جنتر منتر سے صفدر جنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں لگتا ہے کہ انہوں نے نوجوانو ں کو اکسانے کے لیے اپنا آخری ہتھیار کھو دیا ہے۔آپ اور کمیونسٹ پارٹی دونوں کے لیڈر سونم وانگچک کو جنتر منتر سے ہٹائے جانے کے بعد سے بے چین ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنے 1,200 سے 1,500 لوگوں کے پورے کیڈر کو اس جگہ پر تعینات کر رہے ہیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *