
نئی دہلی، 13جولائی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما، دہلی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور گوا کی انچارج آتشی نے پیر کو دہلی کے جنتر منتر پہنچ کر گوا کے کاراپور گا ¶ں کے احتجاجی دیہاتیوں سے ملاقات کی اور بی جے پی سرکار کی عو ام مخالف پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔ کاراپور میں مبینہ غیر قانونی میگا پروجیکٹ کے خلاف گزشتہ 100 دنوں سے مسلسل احتجاج کر رہے یہ دیہاتی گوا سرکار کی بے اعتنائی سے تنگ آ کر اپنی آواز بلند کرنے کے لیے ملک کے دارالحکومت پہنچے تھے۔ آتشی نے دیہاتیوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہو ئے زمین ہڑپنے کے اس مبینہ کھیل پر بی جے پی سرکارکو آڑے ہاتھوں لیا۔
آتشی نے کہا کہ گوا کی بی جے پی سرکار ٹا ¶ن اینڈ کنٹری پلاننگ ایکٹ کی دفعہ 39Aکا غلط استعما ل کرتے ہوئے ریاست کی قیمتی زمین، پانی اور جنگلات کو بڑے بلڈروں اور کالونائزرز کے حوالے کر رہی ہے۔ اس خود تباہ کن پالیسی سے گوا کے حساس ماحولیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ گوا کے مختلف علاقوں میں مقامی باشندے دفعہ 39Aکے تحت ہونے والی اس مبینہ غیر قانونی اراضی تبدیلی کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، لیکن سرکارنے عوام کی آواز کو مکمل طور پر دبا دیا ہے۔ بی جے پی سرکار اب عوام کی نہیں بلکہ صرف کارپوریٹ سرمایہ داروں اور بلڈروں کی کٹھ پتلی بن چکی ہے۔آتشی نے احتجاج کر رہے لوگوں کو یقین دلایا کہ گوا میں آپ کی سرکار بنتے ہی ایک ماہ کے اندر متنازع دفعہ 39Aمنسوخ کردی جائے گی ۔
No Comments: