
نئی دہلی، 13 جولائی(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے ساتھ مل کر 70 لاکھ پودے لگانے کی مہم کا آغاز کیا۔ حالانکہ آلودگی سے لڑنے اور شہر میں ماحولیات کو از سرنوبحال کرنے کی شروعات کہیں ریکھا گپتا کی ابھی تک صرف تصویر کھنچوانے تک محد ود نہ رہ جائے ۔ایک پیڑ ماں کے نام کی پہل بے شک وزیر داخلہ امت شاہ کے ہاتھوں جنگلات علاقہ کی توسیع کے لئے کی گئی لیکن کہیں شجر کاری کی مہم بھی ریکھا سرکار کا اعلان بن کر نہ رہ جائے۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ پیپل، نیم، برگد اور جامن جیسے دیرپا درخت لگانے کے بجائے جو کہ صاف ستھرے ماحول اور سبزہ زار میں اضافہ کے لیے ضروری ہیں، خود ریکھا گپتا کو ماڈل ٹاو ¿ن میں ایک مختصر مدت کا درخت لگاتے دیکھا گیا۔ دریں اثنا، دہلی سرکار پارکوں اور دیگر مقامات سے موجودہ درختوں اور پودوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینک رہی ہے تاکہ ان کی جگہ جھاڑیوں، پھولوں والے پودوں اور قلیل مدتی پودوں کو لگایا جا سکے۔ کیا سرکار کی طرف سے شجرکاری کی ایسی حکمت عملی دہلی کی خطرناک فضا ئی آلودگی سے نمٹنے اور اس کے سبز احاطہ کو بڑھانے میں کامیاب ہوگی؟
No Comments: