
نئی دہلی ،19ستمبر (میرا وطن نیوز )
ایل جی سردار ترنجیت سنگھ سندھو نے ہفتے کو شکور پور کی ‘د ±رلبھ ناتھ واٹیکا’ میں صفائی مہم کے سلسلے میں ایم سی ڈی کے ملازمین اور ‘وِکشت فاو ¿نڈیشن’ کے نوجوان رضاکاروں کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی کونسلر کشن لال اور اجے روی ہنس، میونسپل کمشنر سنجیو کھیروار، ڈپٹی کمشنر (نارتھ زون)، ایم سی ڈی کے افسران اور مقامی شہری موجود تھے۔
ایل جی کا آج کا دورہ، لوک نواس کی جانب سے مختلف سرکاری محکموں اور ایجنسیوں کو جاری کردہ ان ہدایات کا حصہ تھا جن میں انہیں “سوَچھتا ہی سیوا پکھواڑا” منانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس مہم کا مقصد دارالحکومت میں صفائی، حفظانِ صحت اور ماحولیات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ایل جی نے 17 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے اعلیٰ افسرو ں کی تعیناتی کی ہدایت کی تھی۔
لوک نواس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ایل جی ‘سوَچھتا پکھواڑا’ کے دوران پوری مہم کا ذاتی طور پر جائزہ لیں گے؛ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ مہم کی سرگرمیوں سے متعلق تصاویر اور رپورٹس ہر دو ہفتے بعد سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائیں۔رضاکاروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ یہ دیکھنا واقعی خوش آئند ہے کہ بچے اپنے آس پاس کے ماحول کی صفائی کے بارے میں اتنے باشعور ہیں، ‘شرم دان’کے ذریعے پارک کی صفائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور علاقے کی کایا پلٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک صاف ستھری دہلی کی شروعات عوامی شرکت سے ہوتی ہے اور شہر کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے محلوں کی ذمہ داری سنبھالیں اور ‘شرم دان’ کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کریں ۔ مقامی رہائشیوں سے بات چیت کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان نوجوانوں کی جانب سے صاف کیے گئے پارک کی صفائی کو برقرار رکھنا کمیونٹی کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
No Comments: