
نئی دہلی،19ستمبر (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے ہفتے کووزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے سلسلے میں چلائے جانے والے ‘سیوا سنکلپ ابھیان’ کے تحت 1.15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے عوامی سہولیات کے دو مراکز کا افتتاح کیا۔ پسماندہ بستیوں میں تعمیر کیے گئے یہ مراکز رہائشیوں کو جدید بیت الخلاءاور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔ اس موقع پر کونسلر ممتا یادو اور انیتا ستپال سنگھل بھی موجود تھیں۔
اس موقع پربدھوڑی نے بتایا کہ خان پور کے ہریجن بنجارہ کیمپ میں عوامی سہولیات کے مرکز پر خرچ ہو نے والا تقریباً 80 لاکھ روپے کا بجٹ وزیر اعلیٰ کی جانب سے فراہم کیا گیا تھا۔ اسی طرح، جے جے کلسٹر (جنتا جیون کیمپ، ٹگری) میں واقع مرکز پر خرچ ہونے والا 35 لاکھ روپے کا بجٹ بھی وزیر اعلیٰ نے ہی فراہم کیا تھا۔ خان پور ایکسٹینشن میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیراتی کام کا بھی آغاز کیا۔ ان منصوبو ں پر 1.25 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔ انہوں نے بنجارہ کیمپ، خان پور میں بچوں میں پانی کی بو تلیں بھی تقسیم کیں۔
No Comments: