
نئی دہلی ،5 جولائی(میرا وطن نیوز )
دہلی سرکار نے موری گیٹ ٹرمینل اور کھیڑی بابا پل کے درمیان اتوار کو ‘روٹ نمبر 753 ایکسٹینشن’ کا آغاز کیا۔ یہ نئی سروس نہ صرف وسطی دہلی اور دہلی کے مغربی علاقوں کے رہائشیوں کو تیز رفتار رسائی فراہم کرے گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ یہ نیاراستہ جنک پوری، وکاسپوری، ہستسال، شیو وہار، اتم نگر، ہری نگراور اطراف کے علاقوں کے رہائشیوں کے لیے وسطی دہلی اور موری گیٹ تک براہ راست ، سستی، اور آسان پبلک ٹرانسپورٹ لنک فراہم کرکے سفر میں نمایاں بہتری لائے گا۔
اس روٹ 753 کی توسیع موری گیٹ ٹرمینل اور کھیری بابا پل کے درمیان چلے گی۔ لال قلعہ، دہلی گیٹ ، پہاڑ گنج، قرول باغ، راجندر پلیس، شادی پور، نارائنا، مایا پوری، جنک پوری، اتم نگر، وکاسپور ی ، ہستسل اور شیو وہار جیسے اہم علاقوں سے گزرتے ہوئے یہ راستہ کھیری بابا پل پر ختم ہوگا۔ دفتر جانے والو ں، طلباء، بزرگ شہریوں اور یومیہ مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس راستے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
No Comments: