Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

رام مندر چندے کے چوروں کو بچارہے ہیں وی ایچ پی کے قومی صدر آلوک کمار

پیر کو تفتیشی افسر کوخط لکھ کر کے گیانیش کمار سے پوچھ گچھ کی مانگ کروں گا:سنجے سنگھ

نئی دہلی، 5جولائی(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور اتر پردیش کے انچارج سنجے سنگھ نے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)کے بین الاقوامی صدر آلوک کمار کے خط پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آلوک کمار رام مندر کے چندے کے چوروں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو ان کے خط میں سیاست نہ ہوتی۔ انہوں نے اپنے خط میں بی جے پی، آر ایس ایس اور وی ایچ پی کے ان افراد کے نام تک نہیں لکھے جنہوں نے اپنی آنکھوں سے چوری ہوتے دیکھی ہے۔
اس موقع پر سنجے سنگھ نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کی نگرانی کرنے والے نریپیندر مشرا تو کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ مندر میں صرف چوری نہیں بلکہ ڈاکہ ڈالا گیا ہے، لیکن آلوک کمار نے ان کا نام بھی شامل نہیں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ اس کے باوجود وہ آلوک کمار کے خط کا خیرمقدم کرتے ہیں اور خود جانچ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ ان تمام لوگوں کو بھی لے جائیں گے جنہوں نے دان میں دی گئی پادکائیں، ہار اور رام چرت مانس کی چوری کے الزامات لگائے ہیں۔
سنجے سنگھ نے یاد دلایا کہ سال 2021میں ہی انہوں نے ایودھیا کوتوالی میں درخواست دے کر زمین خر ید گھوٹالے کی جانچ کا مطالبہ کیا تھا، لیکن آلوک کمار پانچ برس تک اس معاملے سے بے خبر بنے رہے۔ اس لیے تفتیشی افسر کو آلوک کمار سے بھی پوچھ گچھ کرنی چاہیے کہ عوامی بیانات دینے والوں کے نام ا نہوں نے اپنے خط میں کیوں نہیں لکھے۔ سنجے سنگھ نے اعلان کیا کہ پیر کو وہ تفتیشی افسر کو خط لکھ کر رام مند ر ٹرسٹ میں مرکز کے نمائندے رہنے والے گیانیش کمار سے بھی پوچھ گچھ کا مطالبہ کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *