Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سوشل کیئر ٹرسٹ کی جانب شاہین باغ ہیڈ آفس میں آم پارٹی اہتمام

آم پارٹی میں میڈیا اور سماج کے دیگر طبقات کے لوگوں نے شرکت

نئی دہلی ،5جولائی (میرا وطن نیوز )
سوشل کیئر ٹرسٹ کی جانب سے اتوار کوآ م پارٹی کا اہتمام ہیڈ آفس شاہین باغ کے ایف 153سی میں کیا گیا جس میں میڈیا اور سماج کے دیگر طبقات کے لوگوں نے شرکت کی۔آ م پارٹی کے انعقاد پر شرکا نے سوشل کیئر ٹرسٹ کے اس اقدام کی ستائش کی اور مبارک باد دی۔نیوز 18کے اینکر اور سوشل ورکر وصال اعظم نے آ م پارٹی کے انعقاد کرنے پر سوشل کیئر ٹرسٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لوگ تو آم گھروں میں کھاتے ہیں لیکن اجتماعی طور پر آم کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آم پارٹی کی بدولت اس مصروف ایام میں ایک دوسرے سے ملنے کا موقع مل جاتا ہے اور سا تھ ہی کچھ سماجی کام کرنے کا بھی حوصلہ ملتا ہے۔
دوردرشن کے صحافی اور سماجی کارکن شمیم اختر نے کہا اس مصروف وقت میں لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے کا وقت نہیں ملتا ہے سوشل کیئر ٹرسٹ لوگوں کو جوڑنے کا کام کر رہا ہے اس کی ایک مثال آم پارٹی ہے حالانکہ فیس زیادہ ہونے کی وجہ سے زیادہ لوگ نہیں آسکے لیکن یہ قدم اچھا تھا۔سرکاری ادارے میں صحافت کا کام انجام دینے والے سرفراز عالم نے آم پارٹی میں شرکت کرکے سوشل کیئر ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آم تو گھر پر کھا لیتے ہیں لیکن اجتماعیت شرکت کرکے آم کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے اور اس طرح پروگرام ہوتے رہنا چاہئے۔
سوشل کیئر ٹرسٹ کے صدر مفیض الرحمن نے کہا کہ آم کا سیزن ختم ہورہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے آم پار ٹی انعقاد کیا گیاہے ساتھ ہی اس آم پارٹی کے کلکشن سے غریبوں کی مدد کرنے کا موقع مل جائے گا ،حا لانکہ لوگ فیس زیادہ ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے لیکن اس آم پارٹی سے جمع ہوئے پیسے سے سوشل کیئر ٹرسٹ کے تحت چلنے والے فلاحءکو آگے بڑھایا جائے گا۔
آخر میں سوشل کیئر ٹرسٹ کے نائب صدر اور صحافی عبدالحفیظ نے آم پارٹی میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسی طرح سےاگلی میٹنگ میں کچھ نیا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جولوگ سوشل کیئر ٹرسٹ کے ممبر بننا چاہتے ہیں وہ 7703838958 پررابطہ کر سکتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *