Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ایس سی ایل داس نے ڈی ای آر سی کے چیئرمین کا حلف اٹھایا

وزیر توانائی آشیش سود نے دہلی سکریٹریٹ دفتر میں انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا

نئی دہلی، 10 ستمبر (میرا وطن نیوز )
وزیرتوانائی آشیش سود نے جمعرات ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ایس سی ایل داس کو دہلی الیکٹریسٹی ریگو لیٹری کمیشن (ڈی ای آر سی ) کے چیئرمین کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر داس نے اپنے عہدے اور رازداری کا حلف اٹھایا۔
اس موقع پر آشیش سود نے ایس سی ایل داس کو ان کی نئی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ دہلی کا شعبہ بجلی ان کے وسیع انتظامی تجربے سے مستفید ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار شعبہ بجلی میں شفافیت، احتساب اور صارفین کے مفادات کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ ایس سی ایل داس کا تجربہ اور انتظامی بصیرت دہلی الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کو مزید موثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
ڈی ای آر سی، دہلی میں شعبہ بجلی کو منظم کرنے، صارفین کے مفادات کے تحفظ اور بجلی کی تقسیم سے متعلق اہم معاملات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔آشیش سود نے اعتماد کا اظہار کیا کہ شری داس اپنے تجربے اور مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کمیشن کی ذمہ داریوں کو مو ¿ثر طریقے سے انجام دیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *