Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

الشفاءملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ، 846 طلبہ کی طبی جانچ

نئی دہلی،10ستمبر (میرا وطن نیوز)
الشفاءملٹی اسپیشلٹی اسپتال نے دی اسکالر اسکول ابوالفضل انکلیو کے تعاون سے دو روزہ مفت طلبہ ہیلتھ چیک اَپ کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کا مقصد بچوں میں صحت سے متعلق مسائل کی بروقت نشاندہی اور احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔کیمپ کے دوران چار تجربہ کار ڈاکٹر وں اور دیگر طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے 846 طلبہ کی جامع طبی جانچ کی۔
الشفا ہاسپٹل کے مارکیٹنگ مینجر انور سادات نے کہا الشفاءملٹی اسپیشلٹی اسپتال اور دی اسکالر اسکول کے درمیان یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اسکول کی جانب سے طلبہ کے لیے باقاعدہ ہیلتھ اویئرنیس پروگرام اور مختلف طبی شعبوں کے ڈاکٹروں کے تعلیمی و آگاہی لیکچرز منعقد کرنے کا منصوبہ ہے
یہ ہیلتھ کیمپ الشفاءملٹی اسپیشلٹی اسپتال کی کمیونٹی ہیلتھ کیئر، احتیاطی طب اور بچوں میں صحت کے مسائل کی ابتدائی شناخت کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ اس طرح کے تعاون کے ذریعے اسپتال نئی نسل میں صحت سے متعلق شعور اور صحت مند عادات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *