Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایل جی کی صدارت میں MPD 2047 کے نفاذ کو لے کر میٹنگ منعقد

ماسٹر پلان دہلی کے عوام کےلئے ٹھو س فوائد کا باعث بنے:ترنجیت سنگھ سندھو

نئی دہلی ،10ستمبر (میرا وطن نیوز )
ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو کی ہدایت پرجمعرات کودہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ڈی ڈی اے ) نے سرکاری محکموں، ایجنسیو ں اور ورثے کے تحفظ کے اداروں کے ساتھ MPD 2047 کے نفاذ پر دوسرے او ر تیسرے مرحلے کی مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی۔
میٹنگ میں ڈی ڈی اے نے مذکورہ موضوع کی اہم دفعات پر بر یفنگ دی، جس میں اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی کہ ماسٹر پلان دہلی کے عوام کے لیے ٹھو س فوائد کا باعث بنے۔ بات چیت کا مرکز نفاذ، بین المحکماتی ہم آہنگی اور دفعات کی وضاحت تھا، جس میںاسٹیک ہولڈرز نے اپنے خیا لا ت، تجاویز اور آراءکا اظہار کیا۔
اس میٹنگ میں دیگر سرکاری اداروں اور تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جن میں اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل )، نیشنل بلڈنگز کنسٹرکشن کارپوریشن (این بی سی سی)، سینٹرل پبلک ورکس ڈ یپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی ) اور انسٹی ٹیوٹ آف ٹاو ¿ن پلانرز، انڈیا (آئی ٹی پی آئی) شامل ہیں۔ ایل جی نے میٹنگ کے دوران متعلقہ محکموں کوماسٹر پلان 2047 کے نکات پر تیزی سے کام کرنے پر زوردیا ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *