
نئی دہلی، 21 مئی(میرا وطن نیوز )
انڈین یوتھ کانگریس نے ملک کے سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن حاصل کرنے والے آنجہانی راجیو گاندھی کی یومِ شہادت کے موقع پر خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں 24 اکبر روڈ، دہلی میں منعقد ہوئی۔آج خون کے عطیہ کیمپ میں تقریباً 355 یونٹ خون کا عطیہ دیا گیا۔
خون کے عطیہ کیمپ میں یوتھ کانگریس کے قومی انچارج منیش شرما سمیت کانگریس پارٹی کے متعدد سینئر رہنماو ¿ں شرکت کی۔ان میں دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو، دہلی کانگریس کے انچا ر ج قاضی نظام الدین، سابق ایم پی سندیپ دکشت،سابق ایم ایل اے کملیشور پٹیل؛ دہلی کانگر یس کے سا بق صدر انل چودھری، لوک سبھا ایم پی کشوری لال شرما،اے آئی سی سی سکریٹری، نیتا ڈی سوزا اور جوا ئنٹ سکریٹری رنوجے سنگھ لوچو سمیت یوتھ کانگریس کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔
اس موقع پر انڈین یوتھ کانگریس کے قومی انچارج منیش شرما نے کہا کہ آنجہانی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی ہندوستان کے سچے فرزند تھے جنہوں نے اپنے غیر متزلزل عزم کے ذریعہ مادر ہند کو بہت عز ت بخشی۔ راجیو گاندھی اس قوم کی ترقی، ترقی، اتحاد اور سالمیت میں اور ہم سب کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی جدید ہندوستان کے معمار تھے جنہوں نے ملک کو مضبو ط اور خود انحصار بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔ درحقیقت قوم آج تک ان کی دور اندیشی کے ثمرات حاصل کر رہی ہے۔ یہ ان کا ویزن تھا جس نے ہندوستان کو مضبوط، جدید اقوام کی صف میں لا کھڑا کیا
No Comments: