Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ہاﺅس لیڈر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن کا بختاور پور علاقے کا معائنہ کیا

صفائی میں ناکامی کے نتیجے میں سخت کارروائی ہوگی : جے بھگوان یادو

نئی دہلی ،21مئی (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کے قائد ایوان اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن جے بھگوان یادو نے جمعرات کو ایم سی ڈی کے نریلا زون کے اندر وارڈ نمبر 5 بختاور پور علاقہ کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ان کے سا تھ نریلا زون کی ڈپٹی چیرپرسن اور مقامی کونسلر جنتا دیوی، ایڈیشنل کمشنر سنجیو کمار متل، ڈپٹی کمشنر رگھو ویند ر مینا، اور سینئر افسرموجود تھے۔
اس موقع پرجے بھگوان یادو نے بختاور پور کے سبھاش چوک سے اپنے معائنہ کا آغاز کیا۔ انہوں نے ٹریفک کی بلا روک ٹوک بہاو ¿ اور نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے نالوں پر بنائے گئے پلیٹ فارم کو ہٹا نے کی ہدایت جاری کی۔ انہوںنے کہا کہ نالوں کی صفائی کا کام تمام متعلقہ محکموں بشمول پی ڈبلیو ڈی کے ساتھ تال میل کے ذریعہ جلد از جلد مکمل کیا جانا چاہیے، ایسا نہ کرنے والے محکموں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ دھول پیدا ہونے والے مقامات پر پانی کا چھڑکاو ¿ کیا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *