Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں سفر کو آسان بنانے کےلئے ’پنک سہیلی اسمارٹ کارڈ‘ 8لاکھ سے زیادہ خواتین تک پہنچ گیا

کارڈ جاری کرنے کےلئے رہائشی علاقوں اور سرکاری دفاتر میں خصوصی کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں

نئی دہلی، 19 مئی (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں راجدھانی کی خواتین کے لیے محفوظ، جدید، اور رکاوٹوں سے پاک پبلک ٹرانسپورٹ کو یقینی بنانے کی کوشش میں ایک اور تاریخی سنگ میل حاصل کیا گیا ہے۔دہلی سرکار اور ڈی ٹی سی کی کی پہل پر مہتواکانکشی ‘پنک سہیلی اسمارٹ کارڈ’ اسکیم کے تحت آج تک 8لاکھ سے زیادہ اسمارٹ کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں۔ان پنک کارڈز بنانے کی سہولت کے لیے خصوصی کیمپ لگاتار منعقد کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی سرکار خواتین کی حفاظت، سہولت اور خود انحصاری کو سب سے زیادہ ترجیح دینے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ ’پنک سہیلی اسمارٹ کارڈ‘ محض مفت سفر کی سہو لت نہیں ہے۔ یہ خواتین کو باوقار، محفوظ، اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار سفر کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے ایک ذریعہ کے طور پر تیار ہوا ہے۔یہ اسکیم نہ صرف خواتین کو سہولت فراہم کر رہی ہے بلکہ ان میں خود اعتمادی اور آزادی کا گہرا احساس بھی پیدا کر رہی ہے۔یہ اسکیم دہلی کی پانچ سال یا اس سے زیادہ عمر کی تمام خواتین اور ٹرانس جینڈر رہائشیوں کے لیے دستیاب ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *