
نئی دہلی، 18 مئی(میرا وطن نیوز )
جمعیت علماءصوبہ دہلی کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس مسجد تکیہ کالے خاں میں منعقد ہوا جس کی صدار ت مولانا محمد قاسم نوری قاسمی صدر صوبہ دہلی نے کی، جبکہ نائب صدر قاری عبد الغفار نے سرپرستی فرما ئی۔صدراجلاس نے مختلف تنظیمی، تعلیمی اور دعوتی ایجنڈوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے جمعیت کے آ ئندہ اہداف اور ترجیحات بیان کیں۔ اس موقع پر مفتی گلزار قاسمی، جنرل سکریٹری ضلع شاہدرہ نے مثالی مساجد کے تصور، ان کے طریق کار اور عملی خدوخال پر جامع گفتگو کی۔
اجلاس میں اہم فیصلہ لیا گیا کہ آئندہ چھ ماہ کے اندر صوبہ دہلی کے ہر ضلع میں کم از کم پانچ تا چھ مثالی مسا جد اور دس منظم مکاتب قائم کیے جائیں گے، تاکہ دینی، تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کو منظم انداز میں فروغ دیا جا سکے۔مجلس عاملہ نے مثالی اضلاع کے قیام کے لیے بھی جامع رہنما اصول کی توثیق کی۔
مجلس عاملہ نے 27 اور 28 جون 2026 کو دو روزہ خصوصی تربیتی ور کشاپ منعقد کرنے کا اعلا ن کیا، جس میں تنظیمی استحکام، دینی تعلیم، سماجی خدمات اور جدید چیلنجز کے موضوعات پر خصوصی نشستیں ہوں گی۔
اجلاس میں قاری احرار جوہر قاسمی، قاری عبد الغفار، مولانا اخلاق قاسمی، مفتی خلیل احمد قاسمی، قاری عار ف قاسمی، قاری محمد سلیم ، حافظ یوسف ، مفتی نثار الحسینی ، مفتی اشرف علی،قاری عبد السمیع، مفتی گلزار قاسمی، مفتی سلمان قاسمی، مفتی محمد انصار الحق قاسمی ،قاری شاہد بدری، حاجی اسعد میاں ، محمد اسرائیل، قاری عبد الشکور، قاری جاوید انصاری، مولانا ارشد مدنی، مولانا شمیم قاسمی، مفتی جاوید قاسمی، مولانا جنید قاسمی، مولا نا آصف بدری، مولانا عدنان الحسینی، مولانا رضوان انجم، مولانا غیاث مظاہری، مولانا حسین، مولا نا ذا کر حسین اور قاری فیاض شریک ہوئے ۔اجلاس کا آغاز مولانا کفایت اللہ کی تلاوت کلامِ پاک سے ہو ا، جبکہ مولانا ارشد ندوی نے نعتِ رسولِ مقبول پیش کی۔ نظامت کے فرائض مولانا آفتاب عالم صد یقی، اور قاری عبد السمیع نے مشترکہ طور پر انجام دیے۔اجلاس کا اختتام قاری عبد الغفار کی دعا پر ہوا۔
No Comments: