
نئی دہلی، 19 مئی(میرا وطن نیوز )
دہلی کے میئر پرویش واہی نے منگل کوایم سی ڈی ہیڈکوارٹرسوک سینٹر سے 8 ٹرکوں پر لگے مکینیکل رو ڈ سویپنگ (ایم آر ایس) مشینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت،ا سٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما، قائد ایوان جے بھگوان یادو، اندرا پرستھ وکاس پارٹی (آئی وی پی) کے لیڈر مکیش گوئل، ایم سی ڈی کمشنر سنجیو کھیروار اورسینئر افسران موجود تھے۔میئر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایم سی ڈی اپنے صفائی کے نظام کو مزید مشینی، موثر اور ٹیکنا لوجی پر مبنی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر میئر پرویش واہی نے کہا کہ مرکزی سرکار کے نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی ) اقد ا م کے تحت دہلی میونسپل کارپوریشن نے یہ 8 اضافی مکینیکل روڈ سویپنگ مشینیں خریدی ہیں۔میئر نے ریمارک کیا کہ موجودہ بیڑے کو وسعت دینے کے پیچھے مقصد دہلی میں مکینیکل روڈ سویپنگ کے دائرہ کار اور تعدد کو بڑھانا ہے – خاص طور پر سڑکوں پر 60 فٹ یا اس سے زیادہ ’رائٹ آف وے‘ والی سڑ کو ں پر۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ جدید مشینیں دہلی کی سڑکوں پر دھول کی آلودگی کو کم کر نے میں اہم کردار ادا کریں گی اور شہر کی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی
No Comments: