Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ممبر پارلیمنٹ بدھوڑی نے سنگم وہار علاقے میں ڈسپنسری کا سنگ بنیاد رکھا

ڈسپنسری علا قے کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرے گی

نئی دہلی،12جولائی (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے اتوار کو ایم ایل اے چندن کمار چودھری کے سا تھ سنگم وہار ‘اے’ وارڈ میں ایک ڈسپنسری کا سنگ بنیاد رکھا۔ ڈسپنسری پر تقریباً 1.20 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے پارلیمانی حلقے میں عوام کے ترقیاتی کام جاری ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔
اس موقع پربدھوڑی نے کہا کہ سنگم وہار ‘اے’ وارڈ میں پہلے کوئی ڈسپنسری نہیں تھی، اور اس سہولت کے کھلنے سے مقامی باشندوں کی ایک بڑی ضرورت پوری ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپنسری علا قے کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے دہلی کے ہر اسمبلی حلقے میں ترقی کے لیے ضروری فنڈز دستیاب کرائے ہیں۔ نتیجتاً اب شہر بھر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *