
نئی دہلی، 12جولائی(میرا وطن نیوز )
شری رام مندر میں مبینہ طور پر ہونے والی چڑھاوے کی چوری کے ذمہ دار افراد کو پھانسی کی سزا دلانے کے مطالبے کے ساتھ عام آدمی پارٹی نے اتوار کے روز سندر کانڈ پاٹھ اور ہنومان آرتی کے ذریعے ملک گیر دستخطی مہم کا آغاز کیا۔ دہلی کے روہنی سیکٹر10واقع جاپانی پارک میں منعقدہ سندر کانڈ پاٹھ میں بڑی تعداد میں رام بھکت شریک ہوئے اور سب نے شری رام مندر میں مبینہ ڈکیتی کے ذمہ دار افراد کو پھانسی دلانے کا عہد کیا۔
اس موقع پر رام بھکتوں کی جانب سے وزیر اعظم کو بھیجے جانے والے خط پر سب سے پہلے عام آدمی پار ٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے دستخط کیے، جس کے بعد دیگر رام بھکتوں نے بھی دستخط کیے۔ ارو ند کجریوال نے رام بھکتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے محلوں میں ہنومان چالیسہ اور آرتی کا اہتمام کریں اور اس خط پر زیادہ سے زیادہ لوگوں سے دستخط کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر رام بھکت کو اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھنا چاہیے جب تک ان مبینہ قصورواروں کو سزا نہ مل جائے۔
آپ کے قومی کنو ینر اور سابق وزیر اعلی اروند کجریوال، سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور ریاستی کنوینر سوربھ بھاردواج نے سندر کانڈ پاٹھ میں شرکت کی ۔کجریوال نے کہا کہ سندرکانڈ کا پاٹھ کے بعد، عقیدت مندوں نے مجرموں کو سخت سزا ملنے تک چین سے نہ بیٹھنے کا عہد کیاہے۔
No Comments: